div>فاٹا اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن نے پشاور پریس کلب کے سامنے ایف سی ار اور
فاٹااسٹوڈنٹس ارگنائزیشن کے صدر شوکت عزیز کی گرفتاری کے خلاف احتجاج
مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھےجن پر ایف سی ار اور شوکت عزیز کی گرفتاری کے خلاف نعرے درج تھے ۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فل فور ایف سی ار جیسے کالے قانون کو ختم کیا
جائے اور چند روز پہلے پشاور میں ایک مظاہرہ کے دوران شوکت عزیز کو گرفتار
کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا جو کہ پشاور کے ڈپٹی کمشنر کی سراسر زیادتی
تھی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹااسٹوڈنٹس ارگنائزیشن کے صدر شوکت عزیز کو
جلد ازجلد رہا کیا جائے ورنہ بصورت دیگر وہ پورے صوبے میں احتجاجی مظاہرے
شروع کر دینگے۔