Dec 12, 2016 01:31 pm
views : 897
Location : Domestic Place
Quetta- 12th Rabi-ul-Awwal Day Observed today
کوئٹہ، ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی جشن عید میلاد النبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
ملک بھر کی طر ح کوئٹہ میں بھی عید میلاد النبی نہایت عقیدت و احترام سے
منایا جا رہا ہے جبکہ گلیوں محلوں اور مساجد کو سجا دیا گیا ہے۔
آقا ئے دو جہاں حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن عید میلاد النبی
جشن مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے اس موقع پر
کوئٹہ شہر کی گلیوں،محلوں اور مساجد کو ہرے جھنڈوں اوربرقی قمقموں سے سجا
دیا گیا ہے۔
تمام مسلمانوں کے لیے 12ربیع الاول کا دن عید کا دن ہوتا ہے اس مبارک دن کو منانے کے لیے خصوصی تیاریاں کی جاتی ہیں۔
محسن انسانیت حضرت محمد مصطفےٰ ﷺکا یوم ولادت منانے سے نہ صرف ایمان مزید
پختہ ہوتا ہے بلکہ اللہ اور اس کے رسولﷺ کی خوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری کا
کہنا تھا کہ ہماری اصل عید میلادالنبی ہے اور اپنے اہلخانہ ،عزیز و اقارب
کے ساتھ ملکر آقائے دو جہاں ﷺکا یوم ولادت منارہے ہیں۔
ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ بارہ ربیع الاول کے روزنبی کریمﷺ سے اپنی محبت
کااظہار کرنے کے لئے خصوصی طور پر میلاد اور نذرونیاز کا اہتمام کرتے ہیں
جبکہ جشن دلادت کے سلسلے میں نکالے جانیوالے جلوسوں میں بھی شرکت کرتے ہیں۔