Dec 12, 2016 01:37 pm
views : 802
Location : Convention Centre
Islamabad- PM Nawaz Shairf addresses to Seerat-un-Nabi (S.A.W) Conference
اسلام آباد، بدقسمتی ہے کہ سلامتی والے دین کو خوف کی علامت بنا دیا گیا، نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نبی اکرم ﷺسارے جہانوں کے لئے رحمت تھے
لیکن بدقسمتی ہے کہ ہم نے سلامتی والے دین کو خوف کی علامت بنا دیا۔
عالمی سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا
تھا کہ حضرت محمد ﷺپر بعثت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اور نبوت کا سلسلہ ختم
ہونے کے بعد ان کے پیغامات اور عمل کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری امت پر عائد
ہوتی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حضور اکرم ﷺکی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی
ہماری کامیابی ہے، امن و ترقی کی منزل نبی اکرم کے قدموں پر عمل کرنے سے ہی
مل سکتی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حضور اکرمﷺ تو سارے جہانوں کے لئے رحمت بن کر
آئے تھے اور انہوں نے تو امن و محبت کا درس دیا تھا لیکن بدقسمتی ہے کہ ہم
نے سلامتی والے دین کو خوف کی علامت بنا دیا اور اختلاف رائے کی بنیاد پر
ایک دوسرے کے گلے کاٹے گئے، ہماری مسلسل کوششوں سے فساد کا دروازہ بڑی حد
تک بند ہو گیا ہے اور علما کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کی رہنمائی کریں۔