Dec 12, 2016 02:21 pm
views : 958
Location : Pakistan Navy Dockyard
Karachi- Royal Omani Navy Ships aarive to Conduct Joint Naval Eercise with Pakistan Navy
کراچی، پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے لیے رائل اومانی بحری جہازوں کی کراچی آمد
رائل اومانی نیوی کے دو بحری جہاز پاکستان نیوی کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں
’ثمر الطیب ‘ کے لیے آج کراچی پہنچے۔ کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے
سینئرافسران نے اومانی جہازوں الشمیخ اور البشری کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔
یہ مشترکہ بحری مشقیں جو ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہیں ، پاکستان اور
اومانی بحری افواج کے درمیان باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔ ہاربر فیز اس
وقت جاری ہے جو دو طرفہ ملاقاتوں، جہازوں کے باہمی دوروں، مشقوں سے متعلق
معاملات پر بات چیت اور ہار بر ٹریننگ سیریلز پر مشتمل ہے جن کا مقصد مشقوں
کے سی فیز کی تیاری ہے۔
ان دو طرفہ مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کی مشترکہ بحری آپریشنز کرنے کی
صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ایک مستحکم بحری ماحول کو یقینی بنایا
جاسکے جو خطے کی اقتصادی ترقی اور امن و سلامتی کے قیام کے لیے نہایت اہم
ہے۔ ان مشقوں سے دونوں بحری افواج کے مابین آپریشنل اور ٹیکنیکل سطح پر
باہمی ربط اور مفاہمت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔مشقیں 15 دسمبر تک جاری رہیں
گی۔
رائل اومانی نیوی کے ٹاسک گروپ کی آمد دونوں ممالک کے مابین دوستانہ مراسم
کی ایک کڑی ہے ،اس دورے سے دونوں بحری افواج کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ
ہو گا اور باہمی تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔