Dec 12, 2016 02:32 pm
views : 935
Location : Numaish Chowrangi
Karachi- 12th Rabi-ul-Awwal Procession and Rally
کراچی ، جشن عید میلاد النبی، ملک بھرکی طرح شہر قائد میں بھی جلوس اور ریلیاں
رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے یوم ولادت کے سلسلے میں کراچی سے خیبر
تک گلی محلے سج گئے، لاہور، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک
بھر میں عاشقان رسول ریلیاں نکال رہے ہیں۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں
عیدمیلاالنبی پرجلوسوں کا سلسلہ گزشتہ شب سے جاری ہے۔
حضرت محمد مصطفی ﷺکی آمد کا بے مثال جشن جاری ہے ،حْب رسول سے سرشارعاشقان رسول ملک کے مختلف شہروں میں نعتیہ محافل
سجا رہے ہیں۔گلی گلی میں درود و سلام سے پیغمبر اسلام سے دلی عقیدت کا اظہا ر کیا جارہا ہے۔
عیدمیلاد النبی کے موقع پر عمارتیں دلہن کی طرح سجائی گئی ہیں۔اسلام آباد
میں پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے
سجایا گیا۔رات گئے لاہوربھی روشنیوں میں نہا گیا،کراچی میں پرانی نمائش پر
مسجد نبوی کا دلکش ماڈل شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں میلاد النبی کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔ لاہور
میں ریلوے اسٹیشن سے جلوس کا آغاز ہوگیا۔ راولپنڈی میں بھی جلوس رواں دواں
ہے جبکہ پشاوراور کوئٹہ میں بھی چھوٹے بڑے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں بھی 12 ربیع الاول کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر جلوس نکالے
جارہے ہیں۔کراچی میں درجن بھر بڑے جلوسوں کا مرکز ایم اے جناح روڈ ہے۔نذرو
نیاز کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔شہر میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی
کے ماڈل بھی سجائے گئے ہیں جو بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے
ہیں۔جشن عید میلاد النبی کے موقع پرشہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے
گئے ہیں۔