Dec 12, 2016 05:18 pm
views : 972
Location : Sindh Rangers Headquarter
Karachi- Corps Commander Karachi Lt.Gen Naveed Mukhtar visits Rangers Headquarter
کراچی ، کو رکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نو ید مختار کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے
رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے
والے ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے ان کا استقبال کیا۔کورکمانڈر کراچی
لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو عیدمیلاد النبی کے حوالے سے سیکیورٹی پر
بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ کراچی
میں امن قائم کرنے میں سندھ رینجرز کا کلیدی کردار رہاہے جس پر رینجرز کے
تمام افسران اور اہلکار داد کے مستحق ہیں ،سندھ رینجرز کی قربانیاں اور
محنت کراچی کے امن آپریشن کی تاریخ کا حصہ ہیں۔