Dec 12, 2016 06:01 pm
views : 944
Location : New Memon Masjid
Karachi- 12th Rabi-ul-Awwal, Security High Alert, Suspect detained
کراچی ، جشن عید میلاد النبی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظاما ت ،مشکوک شخص زیر حراست
کراچی میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر جلوسوں کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت
اقدامات کئے گئے ہیں۔ شہر بھر میں حفاظتی اقدامات کے تحت دس ہزار پولیس
اہلکار اور ساڑھے چار ہزار رینجرز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔اس موقع پر
سند ھ پو لیس کے اہلکار نے نیومیمن مسجد کے قریب ایک مشکوک شخص کو حراست
میں لیا ہے جس کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے ۔
کراچی پو لیس چیف مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ بارہ ربیع الاول کی سیکیورٹی کا
بندوبست محرم الحرام کی سیکیورٹی کی طرح کیا گیا ہے۔بارہ ربیع الاول کا
مرکزی جلسہ عام نشتر پارک میں ہوگا جہاں پر دو ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات
کئے گئے ہیں۔جلوس کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس ورینجرز کی جانب سے
چیکنگ کا عمل جاری ہے۔