Dec 12, 2016 06:07 pm
views : 876
Location : Different Areas
Peshawar- 12th Rabi-ul-Awwal, Lighting in Buildings
پشاور،محسن انسانیت کی آمد، جشن میلاد النبی منایا جا رہا ہے،عمارتیں رنگ بر نگے قمقموں سے جگمگا اٹھیں
ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی جشن عید میلا د النبی مذہبی جذبے کے تحت
عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ شہر کے بازاروں، گلی کوچوں ،تمام
سرکاری عمارتوں اور مساجد کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
فضاء میں ہر طرف حضور اقدس صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر درود و سلام
بھیجنے کی صدائیں گونج رہی ہیں۔ مختلف محافل کا انعقاد اور جلوس و ریلیاں
بھی نکالی جارہی ہیں جس میں علمائے کرام نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کی سیر ت طیبہ اورتعلیمات پر روشنی ڈالینگے۔
جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے شہر بھر میں فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
پندرہ سو زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیاہے۔ جلوس کی گزرگاہوں کو بی
ڈی یو سے کلئیر کرایا جائے گا۔