Dec 12, 2016 06:14 pm
views : 929
Location : Different Areas
Faisalabad- 12th Rabi-ul-Awwal Procession and Rally
فیصل آباد، جشن عید میلاد النبی، ملک بھرکی طرح فیصل آباد میں بھی جلوس اور ریلیاں
ملک کے چھوٹے شہروں کی طر ح فیصل آبادمیں بھی جشن عید میلاد النبی پر
ریلیاں اور جلوس نکالے جا رہے ہیں جس میں عاشقان رسول کی شرکت قابل دید ہے۔
پنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین میں جشن عیدمیلادالنبی کے موقع پر جلوس کے
شرکاء کیلئے بادام، پستہ اور دیگر میووں سے 100من دودھ کی سبیل تیار کی
گئی۔
ساہیوال میں بھی 12ربیع الاول نہائیت جوش و جذبے اور محبت کے ساتھ منایا
گیا۔ شہر بھر سے مختلف ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔ اس موقع پر شمشیر زنی کا
بھی مظاہرہ کیا گیا۔جھنگ میں نبی کریم کی آمد کے جشن پر جلوس نکالے گئے،
جس میں عاشقان رسول نے بھرپور شرکت کی۔لیہ میں عید میلاد النبی کا مرکزی
جلوس میلاد گراؤنڈ سے برآمد ہوا، نارووال میں جشن عید میلاد النبی کے جلوس
پر سکھ برادری نے بھی پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اورمٹھائیاں تقسیم کیں۔
مری، گلیات، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، سانگلہ ہل، پتوکی، ڈسکہ، اٹک، صادق آباد،
دریا خان، ،بھکر، راجن پور اور چشتیاں سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آقا
ئے دوجہاں کی ولادت کا جشن بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔