Dec 12, 2016 06:21 pm
views : 871
Location : M.A. Jinnah Road
Karachi- 12th Rabi-ul-Awwal Procession and Rally
کراچی، ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جشن عید میلاد النبی بڑے جوش وخروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے
جشن عید میلاد النبی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا
رہا ہے اور اس سلسلے میں شہر شہراورگلی محلوں میں ریلیاں اور جلسے جلوس
نکالے جا رہے ہیں۔ملک بھرمیں عاشقان رسول کی جانب سے آج صبح سے ہی عیدمیلاد
النبی کے سلسلے میں جلوس نکالے گئے۔ہر سو سبز پرچموں کی بہار ہے۔لاکھوں
فرزندان توحید نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد بارگاہ رب العزت میں آمنہ کے
لعل صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ملک کی بقا، سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے
لئے دعائیں مانگیں۔
بارہ ربیع الاول کے موقع پر کراچی میں ریلیاں اور جلوس برآمد کئے جا رہے
ہیں جبکہ سیرت کانفرنسز کا انعقاد بھی کیاگیا ہے۔کراچی میں عیدمیلاالنبی
کامرکزی جلوس نیو میمن مسجد سے برآمد ہوا جوابھی ابھی اپنے راستے کی جانب
گامزن ہے۔
چھوٹے بڑے تمام جلوس ایم اے جناح سے ہوتے ہوئے نشتر پارک پہنچیں گے جہاں
مرکزی جلسہ عام سے علما و مشائخ خطاب کریں گیاور وہیں نماز مغرب ادا کی
جائے گی۔
عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس اور جلسے کے انتظامات کو جماعت اہلسنّت کے1500 رضا کار اور اسکاؤٹس انجام دے رہے ہیں۔