Dec 12, 2016 06:47 pm
views : 840
Location : Different areas
Dera Ismail Khan- 12th Rabi-ul-Awal Procession.mpg
ڈیرہ اسماعیل خان، ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جشن عید میلاد النبی شایان شان سے منایاجارہا ہے
ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارہ ربیع الاول کے جلوس مختلف
علاقوں سے ہوتے ہوئے تاج مسجد پرا نی سبزی منڈی پر اکھٹے ہوئے اور وہاں سے
جلوس کے روایتی راستے ڈسٹرکٹ ہسپتال سے ہوتے ہوئے ڈاکخانہ موڑ سے توپانوا
لہ چوک پر جمع ہو گئے۔
جلوس کے شرکاء حضور پاک پر درد و سلام بھیجتے رہے اور نعت خوان بھی جلوس کے شرکاء کا خون گرم کرنے کے لئے نعت پڑھتے رہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں جلوس کے ہمراہ درجنوں رضا کار ،پولیس اور پاک فوج کے
جوان تعینات رہے اور جلوس کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے داخلی وخارجی
راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت رہا۔
علاوہ ازیں حق نواز پار ک کے باہر درجنوں سبیلیں لگائی گئیں اور لنگر ونیاز
کا سلسلہ بھی جاری رہا۔اس کے علاوہ اہلسنت و جماعت دیوبندی برادری کے د و
مختلف جلوس روایتی راستوں حق نواز پارک اور رحیم بازار سے ہوتے ہوئے چو گلہ
محلہ حافظ جمال میں اختتام پذیر ہوئے۔