Dec 12, 2016 06:59 pm
views : 930
Location : M.A.Jinnah Road
Karachi- 12th Rabi-ul-Awal Procession, PSP Leader Raza Haroon Media Talk
کراچی، جشن عید النبی کے جلوس میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں رضا ہارون اور وسیم آفتاب کی شرکت
جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کی طرح کراچی میں
بھی جلسے، جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں حضور نبی کریم ﷺ سے
محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ عاشقان رسولﷺ اپنے اپنے انداز میں والہانہ
محبت کا اظہار کررہے ہیں۔
جماعت اہلسنت کی جانب سے ایم اے جناح روڈ پر جشن عید النبی کے جلوس میں پاک
سرزمین پارٹی کے رہنماؤں رضا ہارون اور وسیم آفتاب نے بھی شرکت کی اور نبی
مہربانﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء رضا ہارون کا کہنا تھا کہ میں جشن
ولادت النبی کے موقع پر عالم اسلام سمیت پوری دنیا کے لوگوں کو بہت بہت
مبارکباد پیش کرتا ہوں جہاں ہم جشن ولادت النبی کو بڑے ادب، احترام اور
عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں وہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سیرت نبی کی پیروی کی
جائے۔ سیرت کے اندر جو انسانیت کی خدمت کا جذبہ تھا اور جو نبی کریمﷺ کے
احکامات اور تعلیمات حسنہ تھیں ان کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی پاک ﷺ کے قدموں پر چلنے کی توفیق عطا
فرمائے تاکہ ہم بھی انسانیت کی خدمت کرسکیں اور بہتر انسان بن سکیں۔ آج ہم
سب کو اس کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔