Dec 13, 2016 02:50 pm
views : 960
Location : Governor House
Peshawar- Governor KPK Iqbal Zafar jhagra meets Governor Punjab Rafique Rajwana
پشاور،گورنر کے پی کے کی گورنر پنجاب سے ملاقات،فاٹا اصلاحات اور سی پیک کے حوالے سے تبادلہ خیال
گورنر پنجاب رفیق احمدرجوانہ کی گورنر ہاؤس پشاور آمد کے موقع پرگورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں فاٹا اصلاحات اور سی پیک منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں گورنر پنجاب کا سی پیک کے حوالے سے کہنا تھا کہ سی پیک سے
پاکستان میں ترقی کا نیا باب کھلے گاجبکہ اس عظیم منصوبے میں خیبر پختونخوا
سمیت دیگر صوبوں کو بھی برابر حصہ ملے گا۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا
اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ سی پیک کی صورت میں مصور پاکستان کے وژن کو
عملی جامع پہنایا جا رہا ہے،ملاقات میں فاٹا اصلاحات سمیت قبائل میں نافذ
ایف سی آر کو بھی زیر غور لایا گیا۔