Dec 13, 2016 02:54 pm
views : 845
Location : Driving Licence Branch
Karachi- Sindh police introduce new Driving License System
کراچی،سند ھ میں ڈرائیونگ لائسنس کا جدید ترین نظام متعارف
کراچی میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کا جدید ترین نظام متعارف کرادیا
گیا، نئے سسٹم کا مقصد جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی روک تھام ہے۔
اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ درخواست گزارگھر بیٹھے
لائسنس فیس جمع کراسکیں گے۔نئے نظام کے تحت بننے والے لائسنسوں کی بین
الاقوامی سطح پر بھی تصدیق کی جاسکے۔
کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں نئے سسٹم کو متعارف کرانے سے متعلق تقریب
منعقد کی گئی، تقریب سے خطاب میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہناتھاکہ
ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کا جدید ترین نظام متعارف کرادیا ہے اور یہ
ایک ماڈل سسٹم ہے۔ سسٹم پرعملدرآمد سے جو لائسنس جاری ہوں گے وہ مستند ہو ں
گے،نئے سسٹم لائسنس کی بین الاقوامی سطح پر بھی تصدیق کی جاسکے گی،لائسنس
کے ذریعے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیاجاسکے گا۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھاکہ گھر سے بھی لائسنس کی فیس ادا کی
جاسکے گی اور لائسنس گھر پر بھی پہنچایا جائے گا جس سے لائسنس کنندہ کے
ایڈریس کی بھی تصدیق ہو سکے گی۔