Dec 13, 2016 02:58 pm
views : 858
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لا ہو رمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ کے مختلف امور پر پیش رفت
کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی
کی فراہمی کا پروگرام مفاد عامہ کا ایک بہت بڑا پروگرام ہے۔ پینے کے صاف
پانی کے پروگرام پر پیش ورانہ انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صاف پانی ہر
شہری کا بنیادی حق ہے جو اس پروگرام کے ذریعے پنجاب حکومت شہریوں کو دے
گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پروگرام پر عملدرآمد کے تخمینہ جات میں
اضافے کا سخت نوٹس لیاجبکہ اس موقع پرمتعلقہ حکام پر برہمی کا اظہار بھی
کیا۔تخمینہ جات کے اعداد و شمار میں اضافے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی
جا ئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بعض امور کے حوالے سے غیرپیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے پر اظہار ناراضگی بھی ظاہر کی۔
ان کاکہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی کے پروگرام کو روایتی انداز سے ہٹ کر
چلانا ہوگا۔عام آدمی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مربوط و پیشہ
ورانہ انداز میں کام کرنا ہوگا۔اشرافیہ منرل واٹر استعمال کرے اور عام آدمی
کو صاف پانی نہ ملے، یہ تفاوت اس پروگرام کے ذریعے ختم ہوگی۔پنجاب صاف
پانی کمپنی کو احساس ذمہ داری سے کام کرتے ہوئے پروگرام کو آگے بڑھانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجا ب کا مزیدکہنا تھا کہ’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ قوم
کے وسائل عوام پر خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔اربوں روپے کے اس بڑے پروگرام کے
ذریعے عام آدمی کو صاف پانی ملے گا۔
صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیئرمین پنجاب صاف
پانی کمپنی ساؤتھ ایم پی اے محمد کاشف، چیئرمین پنجاب صاف پانی کمپنی نارتھ
ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ
بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔