Dec 13, 2016 04:05 pm
views : 919
Location : Govt.Girls High School
Peshawar- Fire in School
پشاور، کوہاٹ روڈ سول کالونی پرواقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں آتشزدگی
پشاور کے کوہاٹ روڈ سول کالونی پرواقع گورنمنٹ گرلز ہائی ا سکول کے اسٹور
میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیموں کی جانب سے بروقت
کارروائی پر آگ پر قابو پا لیا گیا۔آگ لگنے کے باعث ا سکول کی لیبارٹری
اورا سٹور روم کا تمام سامان، کیمکیکل کے ساتھ جل کر خاکستر ہوگیاجبکہ آگ
لگنے کے حوالے سے تاحال تحقیقات جاری ہیں۔
اساتذہ کے مطابق لیبارٹری کے ساتھ اسٹور روم میں کوئل میٹ لگا تھاجو کہ
کاغذ پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے کی خبر پر امدادری ٹیمیں جائے وقوعہ
پر پہنچی اور بروقت آگ پر قابو پا لیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور
آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔