Dec 13, 2016 04:57 pm
views : 833
Location : PPP Media Cell, Bilawal House
Karachi- Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari Press Conference
کراچی ،حکومت ہمارا نہیں پاکستان کے عوام کا مذاق اڑارہی ہے، بلاول بھٹو زرداری
کراچی میں پی پی میڈ یا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کو اب تک
بہت وقت دے دیا، حکومت ہمارا نہیں پاکستان کے عوام کا مذاق اڑارہی ہے،
مسلم لیگ ن کوئی ایک مطالبہ بھی ماننے کو تیارنہیں جب کہ میاں صاحب منتخب
وزیراعظم ہیں اس لیے ان کوجواب دینا ہوگا، وزیراعظم نے اسمبلی فلورپرپاناما
معاملے کی تحقیقات خود سے شروع کرنے کی پیشکش کی لیکن وہ اپنی دولت چھپانے
میں لگے ہوئے ہیں۔ میرے اوروزیراعظم نواز شریف کے لیے ایک قانون ہونا
چاہیے، نوازشریف تین بار وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اوراگروہ جواب دینے
پرراضی نہیں توجمہوری وزیراعظم نہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 27
دسمبرکواپنے چارمطالبات سے متعلق فیصلہ کریں گے اوراس دن وزیراعظم نواز
شریف کو لگ پتا جائے گا، پیپلزپارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں
پورے ملک میں ہیں، ہم نے حکومت سے 4 مطالبات کیے لیکن وہ ایک بھی ماننے
کوتیارنہیں اوراب ہم حکومت سے درخواست نہیں کریں گے کیونکہ اب بہت ہوچکا یہ
لوگ مذاق کررہے ہیں، جمہوری طورپراحتساب چاہتے ہیں۔ ہم نے اپوزیشن جماعتوں
اور حکومت سے مذاکرات کیے، یوٹرن والے ہوں یا سیاستدان سب کے ساتھ ورکنگ
ریلیشن شپ رکھنا ہے، 4 مطالبات نہیں مانے گئے تو میں تحریک چلاؤں گا اورمیں
سچ پر سیاست کرتا ہوں تحریک کا کہا ہے تو چلاؤں گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے حوالے سے
کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورت حال بہت خراب ہے اور ڈرہے کہ پنجاب
میں صورتحال مزید خراب ہوجائیگی، لاہور اور ملک کا بجٹ دیکھ کر ملک میں نا
انصافی کا پتا چلتا ہے۔