Dec 14, 2016 12:56 pm
views : 912
Location : Islamia College
Peshawar- Student festival in Islamia College
پشاور،اسٹوڈنٹ فیسٹیول کے دوران کتابوں کے اسٹالز پر رش
div>پشاور کے اسلامیہ کالج میں تین روزہ اسٹوڈنٹ فیسٹول کا انعقاد کیا گیاہے۔
اسٹوڈنٹ فیٹیول میں طلباء کے لئے تفریح کے لئے بہت کچھ ہونے کے باوجود کتابوں کے سٹالز پررش قابل تحسین ہے۔
خیبر پختونخوا کے سب سے قدیم اسلامیہ کالج میں جماعت اسلامی طلباء فیڈریشن
کی جانب سےمنعقد اسٹوڈنٹ فیسٹول طلباءکے لئےبہترین علمی میلہ ثابت ہواہے۔
فیسٹیول میں جہاں طلباء کے درمیان ٹیبل ٹاک ہوئے تو کہیں بڑی تعداد ادبی ،ثقافتی اور تحقیقی کتابوں کا انتخاب کرتے نظر آئے۔
طلباء کا کہنا ہے کہ فیسٹول نہ صرف تفریح کا باعث ہے بلکہ نایاب کتابوں کے سٹالزنے انکی تلاش پوری کر دی ہے۔
اسلامیہ کالج میں جاری اس تین روزہ فیسٹول کے دوسرے اور تیسرے روز طلباء
کے مابین کوئز کمپٹیشن سمیت دیگر مقابلوں کا انعقاد کیاجائے گا اور بہترین
کار کردگی پر انعامات بھی دیئے جائیں گے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےایک طالب علم کا
کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ کے لئے معاون ثابت ہوتی ہیں جبکہ
فیسٹیول میں سیاست،جغرافیہ ،شاعری اور دیگر موضوعات پر مبنی کتابیں رعایت
کے ساتھ پیش کی گئی ہیں۔