Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 14, 2016 02:05 pm views : 884

Location : Local Place

Turbat- PM Nawaz Shairf addresses
  • Urdu

تربت،نیا بلوچستان بن رہا ہے تو سمجھ لیں نیا پاکستان بن رہا ہے،وزیر اعظم محمد نواز شریف

div> وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اقتدار تک پہنچنے کیلیے عوامی خدمت ہی واحد راستہ ہے اور اس کا فیصلہ 2018 میں ہوگا جب کہ کیچڑاچھالنے والے قوموں کی تعمیرنہیں کرسکتے۔
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بلوچستان میں سوراب ہوشاب شاہراہ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ہے جس سے بلوچستان میں انقلابی ترقی کاراستہ کھلنے والاہے اور امید کے کئی چراغ روشن ہورہے ہیں۔
 
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے کا افتتاح بلوچستان کے عوام پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کاحق اداکر رہے ہیں، ماضی میں اس صوبے کو ترقی سے دور رکھا گیا تاہم اب ماضی میں نہیں جانا چاہتا کیونکہ ہم سے پہلے کی حکومتوں نے ملک میں ترقی کا نادر موقع گنوادیا لہذا زیادہ تر منصوبے صرف ہمارے دور حکومت میں ہی مکمل ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیا بلوچستان بن رہا ہے تو سمجھ لیں کہ نیا پاکستان بن رہا ہے، بلوچستان میں ترقی کاخواب حقیقت بن رہا ہے اور اس طرح کی ترقی آج سے پہلے بلوچستان میں نہیں ہوئی اور نہ ہی مثال ملتی ہے جب کہ پاکستان کے دوست اقتصادی راہداری منصوبے سے خوش ہیں لیکن دشمن اس منصوبے کو نقصان پہچانے میں لگاہوا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ترقی کرتا ہوا ملک نیا پاکستان ہے اور ملک کے کونے کونے میں تعمیر کا عمل جاری ہے، صرف عوامی خدمت ہی اقتدار تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے اور ہم نے حکومت اور اقتدار تک پہنچنے کے لیے عوامی خدمت کے راستے کا انتخاب کیا لہذا اب فیصلہ کرنا عوام کا کام ہے کہ کس نے خدمت کے راستے کا انتخاب کیا ہے اور اب فیصلہ 2018 میں ہی ہوگا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی معیشیت اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ رہی ہے لہذا آج کا پاکستان 2013 سے مختلف ہے اور آنے والے دنوں میں مزید تبدیلیاں آئیں گی، سڑکوں کے فوائد کا سطحی سوچ والے لوگ اندازہ نہیں لگا سکتے، پاکستانی شائستہ قوم ہے یہاں بڑوں کا احترام اور چھوٹوں سے شفقت کی جاتی ہے، ہماری ایک تہذیب اور روایات ہیں لہذا پاکستان کو نہ صرف مادی طور پر بلکہ اخلاقی طور پر بھی ترقی یافتہ بنانا ہے لیکن کیچڑاچھالنے والے قوموں کی تعمیرنہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ سوراب ہوشاب شاہراہ 448 کلومیٹرطویل ہے، منصوبے پر22 ارب روپے لاگت آئی، اس کی تعمیر2014 میں شروع کی گئی تھی۔ اس شاہراہ کی تعمیرسے افغانستان سمیت وسط ایشائی ریاستوں کوگوادرتک رسائی آسان ہوجائےگی۔ شاہراہ کا باضابطہ افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے کیا۔
 اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ نواب ثناء زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی موجود تھے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved