Dec 14, 2016 10:27 pm
views : 921
Location : Sheeshmahal II, Serena Hotel
Islamabad- Seminar on Strategic Export Controls in Pakistan
اسلام آباد، اسٹریٹجک اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام اسٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرول ان پاکستان کے عنوان سےسیمینار کا انعقاد
اسلام آبادمیں نجی ہو ٹل میں اسٹریٹجک ا سٹڈیز انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کے زیر
اہتمام ا سٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرول ان پاکستان کے عنوان سیمینار کا
انعقادکیا گیا ۔ سیمینار کی صدارت پا کستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر
شیریں مزاری نے کی۔سیمینار میں سیک ڈیو وزارت خارجہ کے ڈی جی نے بھی شرکت
کی۔
ا سٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرول ان پاکستان کے عنوان کے سیمینار سے خطاب کر تے
ہو ئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایکسپورٹ کنٹرول پروگرام باقی
دنیا سے بہت بہتر ہے۔ ہمیں اپنیایکسپورٹ کنٹرول پروگرام سے متعلق دنیا کو
بتانا چاہیے۔
اس موقع پر سیکرٹری ایکسپورٹ کنٹرول ڈویڑن ڈاکٹر ظفر علی کا کہنا تھا کہ
پاکستان کا سٹریٹجک کنٹرول مظبوط ترین نظام کے تحت ہے۔2004 میں پورے نظام
کو قانون سازی کے ذریعے مربوط بنایا گیا۔
سیکرٹری ایکسپورٹ کنٹرول ڈویڑن ڈاکٹر ظفر علی کا مز یدکہنا تھا کہ سٹریٹجک
ایکسپورٹ عالمی معیار کے مطابق ہے۔ پاکستان دیگر ممالک کو اس حوالے سے
تربیت فراہم کرتا ہے۔