اسلام آباد، طیارہ حادثہ، پمز اسپتال کے گراؤنڈ میں اجتماعی نماز جنازہ کی تیاریاں جاری
حویلیاں طیارے میں جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کی شناخت مکمل ہوگئی
جبکہ پمز اسپتال کے گراؤنڈ میں اجتماعی نماز جنازہ کی تیاریاں جاری ہیں۔
طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی اسلام آباد کے پمز اسپتال کے
گرائونڈ میں نماز جنازہ کی تیاریاں جاری ہیں۔ پمز اسپتال کے مطابق جنید
جمشید سمیت تمام لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے اور نماز جنازہ کے بعد لاشیں
لواحقین کے حوالے کی جائینگی۔
جنید جمشید کی میت کو وصول کرنے ان کے بھائی ہمایوں جمشید بھی اسلام آباد
پہنچ گئے ہیں۔ ہمایوں جمشید کا کہنا ہے جنید کا جسد خاکی سی ون تھرٹی طیارے
کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائیگا، جبکہ جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید کے
میت بھی اہلخانہ کے حوالے کی جا چکی ہے۔