Dec 14, 2016 10:46 pm
views : 935
Location : Sindh Rangers Headquarter
Karachi- COAS General Qamar Javed Bajwa visits Sindh Rangers Headquarter
کراچی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید با جوہ کا سند ھ رینجرز ہیڈکواٹرکا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی میں مستقل امن تک آپریشن جاری رہے گا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل
قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر اور رینجرز ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ
کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو کراچی سمیت سندھ کی موجودہ امن و امان کی
صورتحال پربریفنگ دی گئی اور انہیں آپریشن کی اب تک کی کامیابیوں اور آیندہ
کےلائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری کو سراہتے
ہوئے کہا کہ پاک فوج، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے
صورت حال بہتر بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ امن کے لیے کراچی کے عوام کی
قربانیاں بھی قابل تحسین ہیں۔ کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے، کراچی
میں امن و امان کی صورتحال ملک بھر کی اقتصادی صورتحال پر اثرانداز ہوتی
ہے، مستقل امن تک کراچی آپریشن جاری رہے گا اور آپریشن میں حاصل کامیابیوں
کو برقرار رکھا جائے گا۔