Dec 14, 2016 10:47 pm
views : 807
Location : SBP Sports Complex
Karachi- Chairman PCB Sheharyar Khan visits SBP Sports Complex
کراچی، جتنا ہی بڑا کھلاڑی ہو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا، شہریارخان
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہریار خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے
کو زیادہ اچھالنا نہیں چاہیے تاہم جتنا بھی بڑا کھلاڑی ہو ڈسپلن کی خلاف
ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے
دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین
شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ
افغانستان سمیت کئی ممالک کے بورڈزسے پاکستان میں کرکٹ پربات چل رہی ہے
جبکہ زمبابوے کی ٹیم کے دورے کے بعد سیکیورٹی والوں نے ہمیں خود روک دیا
تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کھیلنا چاہتا ہے مگر ان کی حکومت راضی
نہیں ہے تاہم بھارت سے کرکٹ کھیلنے کی بھیک نہیں مانگیں گے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض اور اسپنر یاسر شاہ کے درمیان تلخ کلامی
پر چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا ہوجاتا ہے اسے
زیادہ نہیں اچھالنا چاہئے، یونس خان اور آفریدی کا بھی ایک بار جھگڑا ہوا
تھا لیکن وہاب ریاض اور یاسر شاہ کے جھگڑے کا پہلی بار سن رہا ہوں، ابھی
کچھ کلئیر نہیں، رپورٹ آنے کے بعد اس پر ایکشن لیا جائے گا کیونکہ کھلاڑیوں
کے درمیان جھگڑوں سے کھیل کا نقصان ہوتا ہے۔ کوئی کتنا ہی بڑا کھلاڑی ہو
ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوئی تو ایکشن ہوگا، اگر وہاب ریاض نے غلط کیا تو اس کے
خلاف ایکشن ہوگا ۔