div>جنید
جمشید کی نماز جنازہ آج معین خان اکیڈمی سے متصل اے کے ڈی گراونڈ میں ادا
کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین دارالعلوم کورنگی میں ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ رات نورخان ائیربیس سے جنید جمشید کی میت سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے کراچی
منتقل کیا گیا۔
معین خان اکیڈمی سے متصل اے کے ڈی گراونڈ میں کراچی میں معروف اسکالر جنید جمشید کی نمازے جنازہ کی
تیاریاں جاری ہیں۔ نمازے جنازے کے لیئے معین خان اکیڈمی اور اطراف میں سخت
سیکیورٹی کے انتظامات کیئے گئے ہیں۔اس موقع پر رینجرز اہلکار کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
جنید جمشید کی نمازے جنازہ بعد نماز ظہر دوپہر دو بجے ادا کی جائیگی جبکہ
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو تدفین کیلئے دارالعلوم کورنگی منتقل
کردیا جائے گا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی۔
واضح رہے کہ سات دسمبر کی شام چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی
پرواز پی کے ڈبل سکس ون حویلیاں کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوکر پہاڑوں سے
ٹکرا کر تباہ ہوگئی تھی۔ طیارے پر سوار عملے سمیت اڑتالیس مسافرجاں بحق
ہوگئے تھے جن میں سابق گلوکار اور معروف مبلغِ دین جنید جمشید بھی انہی
مسافروں میں شامل تھے۔