Dec 15, 2016 10:35 pm
views : 952
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- PML(N) MNA Talal Chaudhry Media Talk
اسلا م آباد ،دوسروں کو نااہل کرانے کی کوشش کرنے والے خود نااہل ہیں، طلال چوہدری
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہناتھا کہ دردر کی ٹھوکریں کھا کر پی
ٹی آئی والے پھر اسمبلی پہنچے اسمبلی پر تھو تھو کرنے والوں نے تھوک کر
چاٹا ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ دوسروں کو نااہل کرانے کی کوشش کرنے والے خود نااہل ہیں
کیس بڑا سادہ ہے،عمران خان کہتے ہیں کہ تین سو کنال کا محل ادھار پر لیا تھا
لیکن گوشوارے دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ تب نہ تو بیوی تھی جہانگیر ترین نے
اپنے مالی اور ڈرائیور کے نام پر رقم منگوائی اپنے خانساماں کے نام پر
اکاؤنٹ کھلوائے اور کرپشن کی جہانگیر ترین کی چوری پکڑی گئی چوری مانی مگر
سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ آپ عدالت سے
دوڑے اب اسمبلی سے بھی دوڑیں گے آپ اسمبلی کارروائی میں حصہ لینے آئے تھے
یا تنخواہ لینے آپ کے ممبر تو اسمبلی کے باہر بینک کی لائن میں لگے تھے در
در کی ٹھوکریں کھا کر پی ٹی آئی والے پھر اسمبلی پہنچے ہیں اسمبلی پر تھو
تھو کرنے والوں نے تھوک کر چاٹا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کل اسمبلی کو ڈی چوک بنانے کی کوشش کی گئی ہم نے ڈی چوک کو صاف کیااب اسمبلی کو بھی صاف کریں گے۔