Dec 15, 2016 10:35 pm
views : 860
Location : Late Junaid Jamsheed House
Karachi- PTI Leader Imran Ismail and Fakhar-e-Alam Media Talk
کراچی ، تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل اورپاکستانی فنکار فخر عالم کیجنید جمشید کی رہائش گاہ کے باہرمیڈیا سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہایک وقت تھا کہ فوکر طیارے گر گر کر ختم
ہو رہے تھے تاہم پی آئی اے نے انہیں گراؤنڈ نہیں کیا جبکہ یہی حال اے ٹی آر
طیاروں کا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اور کتنی جانیں اس طرح کے حادثوں
میں ضائع ہوں گی۔
نامور فنکار فخر عالم کا مرحوم جنید جمشید کی رہائشگاہ کے باہر ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک پاکستان اور دل دل
پاکستان ہے جنید ہمارے ساتھ ہیں،جنید جمشید پاکستانی نوجوانوں کے لئے
آئیکون تھے ہیں اور رہیں گے،جذبہ حب الوطنی اورمذہب کو شعار بنا کر زندگی
کس طرح گزارنی چاہیے یہ ہمیں جنید جمشید سے سیکھنا ہوگا۔
نامور نعت خواں مرحوم جنید جمشید کی رہائشگاہ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعمران اسماعیل کا
کہنا تھا کہ اے ٹی آرطیارے کا حادثہ اور جنید جمشید کا جاں بحق ہونا حکومت
،پی آئی اے اورپوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔
عمران اسماعیل کا مزیدکہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ فوکر طیارے گر گر کر ختم
ہو رہے تھے تاہم پی آئی اے نے انہیں گراؤنڈ نہیں کیا جبکہ یہی حال اے ٹی آر
طیاروں کا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اور کتنی جانیں اس طرح کے حادثوں
میں ضائع ہوں گی۔