Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 15, 2016 10:53 pm views : 866

Location : FPCCI Office

Islamabad- Federal Finance Minister Ishaq Dar addresses to FPCCI Export Award Ceremony
  • Urdu

اسلام آباد،معاشی شرپسندوں کو 2018 تو کیا 2023 میں بھی کچھ نہیں ملے گا، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھاکہ بیرونی قوتوں کے ایجنٹ ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں اورمعاشی شرپسندوں کو 2018 میں تو کیا 2023 میں بھی کچھ نہیں ملے گا۔
اسلام آباد میں
ایوان ہا ئےصنعت وتجارت کے ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کے دوران اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے، 2013 میں پاکستان کو دہشت گردی، توانائی ومعاشی بحران کا سامنا تھا، موجودہ حکومت نے معیشت، توانائی، تعلیم اورصحت کے میدان میں مثبت پیش رفت کی ہے، حکومت ہرکام چیک لسٹ کے ساتھ کررہی ہے، حکومت نے ہرشعبے میں بحران سے نمٹنے کے لئے روڈ میپ دیا ہے۔
معاشی صورت حال سے متعلق
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستانی معیشت مثبت اندازمیں چل رہی ہے، عوام خود فیصلہ کرسکتے ہیں کہ 2013 میں معیشت کہاں تھی اورآج کہاں ہے، ملک میں جی ڈی پی بلند ترین سطح پرہے، ہم ٹیکس نیٹ بڑھا رہے ہیں، معاشی پیکیج کی وجہ سے پاکستان معاشی طورپرمستحکم ہوا ہے، پاکستان کا معاشی استحکام دنیا کے 22 مالیاتی ادارے تسلیم کرچکے ہیں، آج پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بڑی مارکیٹس میں شمار ہوتی ہے، آئندہ سال جون تک لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی، 2018 تک سسٹم میں 15 ہزار میگا واٹ بجلی آجائے گی لیکن ہمیں معیشت کے حوالے سے مزید فیصلے کرنے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ کراچی کی روشنیاں واپس آرہی ہیں، کراچی آپریشن کے ثمرات سب کے سامنے ہیں، کراچی آپریشن پر ہم تمام اسٹیک ہولڈرکو ساتھ لے کرچلے، اس کے علاوہ وزیرستان آپریشن پر300 ارب روپے خرچ ہوئے، ہم کشکول لے کرکہیں نہیں گئے اورنا ہی ہم نے آپریشن کے لئے کسی سے بھیک مانگی۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved