کراچی، بارہویں بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز، طلبہ و طالبات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
نجی پبلشرز اینڈ بک سیلرزکے زیر اہتمام پانچ روزہ بین الاقوامی کتب میلے کا
آغازہو گیا ہے۔بین الاقوامی کتب میلے میں بڑی تعداد میں ملکی وبین الاقوامی
ناشرین شریک ہورہے ہیں۔
بارہویں کراچی انٹر نیشنل بک فیئر کا افتتاح وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر
نے کیاجبکہ میئر کراچی وسیم اختربھی انکے ہمرا ہ موجود تھے۔کتب میلے میں ایران،انڈیا،ترکی،سنگاپور،چین ،ملائیشیا،برطانیہ اور متحدہ
عرب امارات سمیت دنیا بھر کے شہرت یافتہ بک بلشرز نے شرکت کی ہے۔
بارہواں
بین الاقوامی کتب میلہ کراچی ایکسپو سینٹر ہال نمبر 2،1اور 3میں
جاری ہے۔کتب میلے میں طلبہ و طالبات سمیت شہریوں کی بڑی تعدادشریک ہے۔کتب
میلے میں قومی اور بین الاقوامی تقریباََ 330 بک اسٹالز لگائے گئے ہیں
جبکہ 140 سے زائد پبلشرز کتب میلے کی زینت سنوار رہے ہیں۔
یہ بارہویں کراچی بین الاقوامی کتب میلہ ہے جہاں ایک ہی چھت تلے 330 سے
زائد کتابوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ منتظمین کی جانب سے 5 روزہ اس کتب
میلے میں لاکھوں شہریوں کی آمد متوقع ہے۔