Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 15, 2016 11:42 pm views : 938

Location : FPCCI Office

Islamabad- PM Nawaz Sharif addresses to FPCCI Export Award Ceremony
  • Urdu

اسلام آباد، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ میرے ایمان کا حصہ ہے، وزیر اعظم نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ میرے ایمان کا حصہ ہے کیونکہ فتنہ فساد کرنے والوں کو ختم کرنا ثواب کا کام ہے ۔
اسلام آباد میں 40ویں ایکسپورٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جو حادثے ہوئے وہ چھوٹے نہیں تھے، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہوا، ماضی کی غلطیوں کو آج تک ٹھیک کرنے میں لگے ہوئے ہیں، حکومت میں آئے تو ہمیں بڑے چیلنجز کا سامنا تھا، ہم پریشان تھے کہ ان بگڑے ہوئے معاملات کو کس طرح درست کریں لیکن ہم گبھرائے نہیں کیونکہ اگر ہم گھبرا گئے تو یہ ملک و قوم کہاں جائیں گے، جب تک سانس میں سانس ہے ملک وقوم کی خدمت کرتےرہیں گے، ڈٹ کر کٹھن حالات کامقابلہ کرتےرہیں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ 2013 کے انتخابات کے بعد ہم نے وقت ضائع نہیں کیا، آہستہ آہستہ ان چیلینجز کا سامنا کیا، لوڈشیڈنگ کامسئلہ پرویز مشرف کے دور سے چلا آرہا ہے، اگر پرویز مشرف نے کچھ نہیں کیا تو بعد میں پیپلز پارٹی کی حکومت کچھ کرلیتی، عوام اب انہیں ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ 18 گھنٹے تک پہنچ گئی تھی۔
 
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں وزیر اور وزیر اعظم کہتے تھے کہ ایک ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے، ان کی اپنی جماعت کے رہنما بھی انہیں کہتے رہے کہ انتخابی مہم میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی تاریخ بتادیں لیکن میں نے پارٹی سے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولنا چاہتا۔ ہم نے صرف اپنی حکومت کے لئے نہیں پاکستان کےمستقبل کے لئے بھی پالیسی بنائی، ہمیں معلوم ہے آج ہم ہیں تو کل کسی اور کو آنا ہے۔ پہلے ہرروز اخبار میں کرپشن اسکینڈل سامنے آتا تھا، جب سےہماری حکومت آئی ہےکوئی اسکینڈل سامنےنہیں آیا۔
دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی بہت بڑا مسئلہ تھا، لوڈشیڈنگ کے ساتھ دہشت گردی کی لعنت بھی ملک پر مسلط کی گئی، ہم نے پہلے مرحلے میں مذاکرات کی کوشش کی، مذاکرات ناکام ہوئے تو آپریشن کا فیصلہ کیا۔ دہشت گردی کا خاتمہ ان کے ایمان کا حصہ ہے کیونکہ فتنہ فساد کرنے والوں کو ختم کرنا ثواب کا کام ہے۔ کچھ وارداتیں دہشت گرد کررہے ہیں بہت جلد وہ بھی ختم ہوجائیں گی۔
 
وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ کراچی کا چیلنج چھوٹا تھا جس پر قابو پالیا،کراچی کا امن مزید دیرپا بنائیں گے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved