Dec 15, 2016 11:43 pm
views : 874
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- PTI Naeem-ul-Haq , Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور رہنما فواد چوہدری کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے منصب چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور الیکشن
کمیشن میں پھنسے ہوئےہیں، پورے ملک میں پاناما پر بحث ہو رہی ہے لیکن قومی
اسمبلی کے اسپیکر کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں اس پربحث نہیں ہوسکتی،
اسپیکراسمبلی کسٹوڈین آف ہاوس کے بجائے کسٹوڈین آف رائے ونڈ بن چکے ہیں
اس لیے وہ فوری طورپرعہدے سے الگ ہوجائیں۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئےتحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن
کوبھیجے گئے 2 جعلی ریفرنسزکی سماعت تھی، حکومت پاناما کیس پرپردہ
ڈالناچاہتی ہے، حکومت کیس کو لٹکانے کے لئے جعلی حربے استعمال کررہی ہے
سپریم کورٹ کا فیصلہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔