Dec 15, 2016 11:49 pm
views : 867
Location : islamia college peshawar
Peshawar- Ameer JIP Siraj-ul-Haq addresses
پشاور،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اسلامیہ کالج پشاور میں طلباء و طالبات سے خطاب
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہنریندر مودی نے پاکستان کا
پانی بند کیا تو ہم اسکی سانس بند کر دینگے ۔پاکستان کے خلاف اٹھنے والے ہر
قدم کو ٹوڑ ڈالیں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلامیہ کالج پشاور میں طلباء و طالبات سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے بھارت کو ابھی تک منہ توڑ جواب
نہیں ملا جس پر وہ گیدڑ بھپکیاں ما ر رہا ہے ،نریندر مودی پاکستان کا پانی
بند کرنے کی کوشش کی تو ہم اسکی سانس بند کر دینگے ۔
پانامہ کیس فیصلے میں تاخیر پر امیر جماعت اسلامی نے افسوس کا اظہار
کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو پانامہ کیس جلد نمٹانا چاہئے تھا۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ امریکہ کو خوش کرنے کے
لئے حکمرانوں نے ملک کو میدان جنگ بنادیا ،جہاں انکے اولاد اور اثاثے ہیں
سابق صدر مشرف کو بھی بیماری کا بہانہ بنا کر وہاں بھیج دیا ۔