Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 15, 2016 11:52 pm views : 958

Location : AKD Ground

Karachi- Junaid Jamshed Funeral Prayer and Buried in Darul Uloom (UPDATE)
  • Urdu

کراچی ، جنید جمشید کو دارالعلوم کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کے جسد خاکی کو دارالعلوم کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
 طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق دارالعلوم کراچی کے قبرستان میں کر دی گئی ہے۔ جنید جمشید کی تدفین کے موقع پر ان کے اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
قبل ازیں جنید جمشید کی نماز جنازہ معین خان اکیڈمی سے متصل گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جنید جمشید کی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھائی جس میں جید علمائے کرام، سابق قومی کرکٹرز اور شوبز ستاروں سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ سے قبل مولانا طارق جمیل نے بیان بھی کیا جس میں انہوں نے دنیا و آخرت کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
جنید جمشید کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، گراؤنڈ کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا جب کہ گراؤنڈ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی سرچ کیا گیا۔
گزشتہ روز جنید جمشید سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق دیگر افراد کی نور خان ایئربیس پر نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد جنید جمشید کی میت سی ون 30 طیارے کے ذریعے فیصل بیس کراچی پہنچائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی جس سے معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال، ان کی اہلیہ، بیٹی اور3 غیرملکیوں سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved