Dec 16, 2016 12:59 pm
views : 888
Location : Army Public School
Peshawar- Second anniversary of APS attack
پشاور،سانحہ اے پی ایس کی مرکزی تقریب، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پھول چڑھائے
div>سانحہ آرمی پبلک سکول کے دو برس مکمل ہونے پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا
، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب کا
آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور اس کے بعد آرمی چیف نے یادگار شہدا
پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کی پرنسپل نے کہا
کہ آج سانحہ آرمی پبلک اسکول کو دو سال بیت گئے ۔ یہ ہماری پوری قوم
کیلئے ایک عظیم سانحہ تھا لیکن ہماری قوم نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ حالات کی
بھٹی میں تپ کر کندن بن چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت ان 122
معصوم بچوں کی قربانی اور شہید ہونے والی پرنسپل کو فراموش نہیں کرسکتے ،
ہم آج کے دن اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم ان شہدا کو تا قیامت یاد رکھیں
گے اور انہیں کسی صورت فراموش نہیں کریں گے ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے
اس موقع پر یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ انہوں نے شہید بچوں کی
عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ گورنر کے پی کے ، کمانڈر پشاور ،
سیاسی و عسکری قیادت و دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر کئی رقت آمیز
مناظر دیکھنے میں آئے ۔ سانحے میں شہید ہونے والے بچوں کی مائیں اور
لواحقین کی آنکھیں شدت غم سے بھر آئیں ۔
یاد رہے کہ16دسمبر 2014ءکی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول
میں داخل ہو کر خونریزی کی داستان رقم کی،سانحے میں تقریباً 150طلباء اور
اساتذہ کو شہید کردیا گیا، جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔