وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ آخری دہشت گرد کےخاتمے تک جنگ جاری رہےگی۔
اسلام آباد میں سانحہ اےپی ایس کےشہداکی یادمیں دعائیہ
تقریب سے خطاب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے پوری قوم کو
دہشت گردی کےخلاف اکٹھاکیا۔
وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےکہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑنے پرسب متفق
ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداکےلواحقین کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےکہا کہ دہشت گردی کےخلاف موثر پالیسی مرتب دی گئی،سرحدوں پرجوان ہماری حفاظت کرتےہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 16دسمبرکےبعدوہ اقدامات کیےگئےجوپہلےکبھی نہیں کئےگئے۔سانحہ اےپی ایس کے بعد وزیراعظم نےآپریشن کافیصلہ کیا۔
وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 16دسمبرکوقوم جس تکلیف سےگزری وہ آج
بھی تازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کےدلوں کی تکلیف کوہم محسوس کرسکتےہیں۔