Dec 16, 2016 04:54 pm
views : 892
Location : Leader Residence
Lahore- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
لاہور، سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، عمران خان
div>چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان
کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پورے ملک میں کم ہوگئی ہے لیکن حکومت دہشت گردی
ختم کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہ کرسکی جب کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ حکومت کی
کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت
برداشت نہیں کیا جائے گا جب کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سہرا صرف
پاک فوج کو جاتا ہے۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہناتھاکہ وزیراعظم کو جواب دینا چاہیے جیسے ڈیوڈ
کیمرون نے جواب دیا تھا ،یہ چھوٹی بات نہیں کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں جھوٹ
بولیں ۔ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام
رہی ہے ،عوام کو یوٹرن کا اصل مطلب نہیں پتا ،اپنے موقف سے ہٹ جانے کو
یوٹرن کہا جاتا ہے ۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزیدکہا کہ ارکان پارلیمنٹ کا کام عوامی مسائل کا حل تلاش کرنا ہے،
خواجہ آصف پارلیمنٹ میں کہتےہیں میاں صاحب آپ فکرنہ کریں لوگ بھول جائیں
گے۔ ایاز صادق کو اسپیکر نہیں مانتا ،مسلم لیگ ن انتقامی کارروائی کی تاریخ رکھتی ہے ۔