Dec 16, 2016 07:04 pm
views : 897
Location : Parliament House
Islamabad- Chief Awami Muslim League Shaikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی پارلیمنٹ ہا ؤس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیر کے روز سپیکر قومی اسمبلی کے
خلاف ریفرنس لانے کا اعلان کر دیا ، ریفرنس ضرور لائیں گے چاہے
ناکام ہوجائیں ۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج ایوان میں انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا ،
یہ جانبدار سپیکر ہیں جس پر بہت دکھ ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیپلز پارٹی کے رویہ پر
بھی افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ منہ اور مسور کی دال ، یہ اسمبلی صرف
ڈیبٹنگ کلب بن چکی ہے ۔ انہوں نے پیر کو سپیکر کے خلاف ریفرنس لانے کیلئے
عمران خان سے بھی رابطہ کرنے کا بتایا ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف
چوہدری نثار سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ، اسمبلی میں ایک شرمناک ماحول بنایا
جا رہا ہے ، ن لیگ کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے ۔