Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 17, 2016 12:39 pm views : 977

Location : Pakistan Marine Academy

Karachi- President Mamnoon Hussain addresses to Pakistan Marine Academy Passing out Parade
  • Urdu

کراچی، سی پیک سے پاکستان خطے کا اہم ملک بن  جائےگا،مخالفین تنقید کی بجائے تکمیل کا حصہ بنیں ، صدر ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے ،سی پیک کی تکمیل سے پاکستان خطے کا اہم ملک بن جائے گا ۔ قائد اعظم اور اقبال کے خواب کے مطابق پاکستان بننے جا رہا ہے ۔سی پیک اقتصادی انقلاب برپا کر دیگا ۔مخالفین تنقید کی بجائے سی پیک کی تکمیل کا حصہ بنیں ۔
کراچی میں پاکستان میرین اکیڈمی کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک اقتصاد ی انقلاب برپا کررہا ہے ۔سینٹرل ایشیاءکے کئی ممالک نے سی پیک سے منسلک ہونے کی خواہش کی ۔سی پیک کے مغربی روٹ میں تبدیلی کا پروپیگنڈا کیا گیا تاہم اس میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم اس منصوبے کی تکمیل میں ہر شخص کو اپنا حصہ ڈالنا  چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سمندری گزر گاہیں امید کی نئی کرن بن کر ابھر رہی ہیں،معاشی استحکام کے بغیر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں۔ سی پیک خطے کے تمام ممالک کیلئے اہم ہے ۔
صدر ممنون حسین نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیوں پر فخر ہے ۔مجھے اپنی قوم کے بچوں پر پورا اعتماد ہے ۔کبھی کبھی لوگ خوامخواہ منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں ۔
انہوں نے نمایاں کارکردگی کے حامل کیڈٹس میں اعزازات بھی تقسیم کیے ۔میرین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے ، میرین اکیڈمی نے اپنی ذمہ داریاں ہمیشہ احسن طریقے سے ادا کیں۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved