پشاور، خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن آزاد نہیں ہے، سابق وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی
خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ احتساب کمیشن آزاد نہیں ہے۔
پشاور پریس کلب میں سابق وزیر معدنیات خیبرپختونخواہ ضیاء اللہ آفریدی نے
پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بینک آف خیبر اسکینڈل پر وزیر کیوں
مستعفی نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جھوٹ بولا جارہا ہے۔ میاں جمشید کے خلاف سات ریفرنس ہیں۔
ضیاء اللہ آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے خلاف لوگوں سے جبری بیانات ریکارڈ کرائے گئے۔