کوئٹہ، بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 7 افراد جاں بحق
کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
نوکنڈی میں کوئٹہ سے تافتان جانے والی کوچ تیزرفتاری
کے باعث ٹرالرسے ٹکرا گئی، تصادم کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے
میں6افراد جاں بحق جبک9 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی
ٹیموں کی مدد سے زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔ جہاں
زخموں کی تاب نہ لاتے ایک اورزخمی دم توڑگیا جبکہ
دیگرزخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
طبی عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں
میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔