Dec 17, 2016 06:25 pm
views : 956
Location : Civil Hospital
Karachi- Fire in Oil Tanker,injured Shifted in Civil Hospital
div class="field-data" style="display: block;">
کراچی،نوری آباد کے قریب آئل ٹینکر میں آتشزدگی،زخمی سول اسپتال منتقل
div class="field-data" style="display: block;">
سپر ہائی وے نوری آباد کے قریب آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال کراچی کے برنس سینٹر منتقل کر
دیا گیا ہے۔سول اسپتال برنس سینٹر کی انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والوں
میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج برنس سینٹرسول
اسپتال کراچی ڈاکٹر احمر کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکر حادثے کے بارہ زخمی برنس
سینٹر میں لائے گئے ہیں جن میں سے تین افراد کو طبی امداد دیکر فارغ کر دیا
گیا ہے جبکہ نو افراد زیر علاج ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈاکٹر احمر کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
ایدھی رضاکار کا کہنا تھا کہ نوری آباد سے دو زخمیوں کو لے کر آیا ہوں،
حادثے کی وجہ سے ٹریفک شدید جام ہو گیا ہے تاہم امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر
امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،انتظامیہ سے گذارش ہے کہ ٹریفک کے نظام
کو بہتر کیا جائے تاکہ امدادی ٹیموں کو اپنے فرائض سرانجام دینے میں آسانی
ہو سکے۔