Dec 17, 2016 06:27 pm
views : 962
Location : Domestic Place
Faisalabad- State Minister Abid Sher Ali Media Talk
فیصل آباد، مخالفین کمیشن بنوانے کی باتوں سے بھی بھاگ گئے، وزیر مملکت عابد شیر علی
وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ مخالفین کمیشن بنوانے کی باتوں سے بھی بھاگ گئے ہیں۔
فیصل آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت
عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا نام پانامہ
پیپرز میں نہیں تھا لیکن اس کے باوجود جھوٹ بولے گئے۔ عدالت میں جھوٹے ثبوت
پیش کئے گئے لیکن اس کے باوجود وزیر اعظم نواز شریف نے پھر بھی خود کو
احتساب کیلئے پیش کیا۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ مخالفین کمیشن بنوانے کی باتوں سے بھی بھاگ گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کے پیپرز کو پھاڑ کر پھینکنا پاکستان سے غداری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت میں
حاجیوں کو بھی لوٹا گیا جبکہ مشرف دور میں شیخ رشید احمد ریلوے کو لوٹ کر
کھاگئے۔