کراچی،کراچی،صدر مملکت ممنون حسین نے مزار قائد پر نصب کئے گئے
نئے فانوس کا افتتاح کر دیا
صدر مملکت ممنون حسین نےمزار قائد پر نصب کئے گئے
نئے فانوس کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ فانوس 22 کروڑ روپے مالیت سے تیار ہوا
اور چین کی جانب سے پاکستان کو تحفے میں دیا گیا ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع
پر وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی، چینی سفیر، میئر کراچی وسیم
اختر اور صوبائی وزراءبھی ان کے ہمراہ تھے۔
صدر مملکت نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی
کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ انہوں نے مزار پر نصب نئے فانوس کا
افتتاح بھی کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ فانوس کا
تحفہ پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے ۔ پاک، چین دوستی وقت کے ساتھ مضبوط تر
مضبوط ہو رہی ہے ۔
چھبیس میٹر لمبے فانوس کی تیاری میں آٹھ کلو سے زائد سونا استعمال ہوا۔
تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے چین کے سفیر کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔