Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 17, 2016 09:49 pm views : 949

Location : Greater Iqbal Park

Lahore- PM Nawaz Sharif inaugurates greater Iqbal Park in Lahore
  • Urdu

لاہور، گریٹر اقبال پارک ترقی کا نمونہ ہے دھرنے کی جگہ نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کردیا۔
گریٹر اقبال پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گریٹر اقبال پارک ترقی کا نمونہ ہے، دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔  گریٹر اقبال پارک میں چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنا قابل تحسین ہے۔ پارک کی وجہ سے لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ پارک تاریخی واقعات کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے جبکہ بادشاہی مسجد ہمارے ماضی کی نشانی ہے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں ماضی مستقبل سے گلے مل رہا ہے۔
 وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  پارک کی وجہ سے لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ شہباز شریف سے کہا ہے تاریخی عمارتوں کو مزید روشن کیا جائے۔ شاہی قلعہ میں تزئین و آرائش کا کام بھی شروع ہونے والا ہے۔
 وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا ماضی کی حکومتوں نے اپنی ذم داریوں  کو پورا نہیں کیا اور ماضی کی حکومتوں نے تہذیب و ثقافت کو بھی نظر انداز کیا جبکہ موجودہ حکومت یہ ذمہ داریاں بھی پوری کر رہی ہے۔
 انہوں نے کہا گریٹر اقبال پارک ترقی کا نمونہ ہے دھرنے کی جگہ نہیں۔ دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے اور بلوچستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے جہاں تیز رفتاری سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں  اور وہاں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ بلوچستان میں تیزی سے حالات بدل رہے ہیں، صوبہ بلوچستان خیبرپختونخوا سے جڑ رہا ہے۔ گوادر کی بدولت بلوچستان میں انقلاب آ رہا ہے، پہلے کوئٹہ سے گوادر جانے میں دو دن لگتے تھے اب 8 گھنٹے لگتے ہیں۔ جب تک شاہراہیں نہیں بنیں گی ملک میں ترقی کیسے آئے گی؟۔ ہماری حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ ملک میں موٹروے کا جال بچھایا جائے۔ اب موٹروے لاہور سے ملتان اور پھر سکھر جا رہی ہے۔
 وزیراعظم نے کہا اگر سڑکیں نہ ہوں تو پسماندہ علاقوں میں ترقی کیسے پہنچے گی؟۔ سڑکیں دلوں کو بھی قریب کریں گی۔ ملک میں بجلی کی قلت کا چیلنج تھا جس پر قابو پانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور جلد اس بحران پر قابو پا لیں گے۔ بجلی کا بحران کس نے پیدا کیا ان حکمرانوں کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ بجلی کی قلت کے ذمہ دار حکمرانوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved