Dec 18, 2016 05:46 pm
views : 939
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets with Turkey Delegation
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کے سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین احمت البراک کی ملاقات
div>لاہو رمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کے سرمایہ کار گروپ کے
چیئرمین احمت البراک نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران احمت البراک نے پنجاب
میں ہاؤسنگ اور سماجی شعبے کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کرنے پر گہری دلچسپی
کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور
ترکی تاریخی برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ ترکی نے ہر مشکل کی گھڑی
میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ ترکی کے عوام نے اپنے عظیم قائد صدر
رجب طیب اردوان کی قیادت میں جمہوریت کے ساتھ جس والہانہ جذبے کا اظہار کیا
ہے، وہ قابل تعریف ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترکی کی عظیم قوم نے اپنے
عظیم قائدرجب طیب اردوان کی قیادت میں عظیم جدوجہد کر کے جمہوریت کو بچایا۔
پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ترکی کی متعدد
کمپنیاں اور سرمایہ کار پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کر رہی
ہیں۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پرامن، محفوظ اور روشن پاکستان کی
منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔پنجاب میں سرمایہ کاری پر غیرملکی سرمایہ کاروں
کو خصوصی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزیر اعلی شہباز شریف نے ترکی میں حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام غم کی گھڑی
میں ترکی کے عوام کے ساتھ ہیں۔ہمارے دکھ اور خوشیاں سانجھی ہیں۔ پاکستان
کی طرح ترکی بھی دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔ انسانیت کے دشمنوں کو
ملکر شکست فاش دینا ہو گی۔
ملاقات کے دوران ترکی میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔
ترکی کے سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین احمت البراک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں
ہاؤسنگ اور سماجی شعبے کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری کریں گے۔ وزیراعلیٰ
شہبازشریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مثبت
اور فعال کردار ادا کیا ہے۔ترکی کے عوام وزیراعلیٰ شہبازشریف کی غیرمعمولی
صلاحیتوں کے معترف ہیں۔
ترکی کے سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین احمت البراک کا مزیدکہنا تھا کہ
شہبازشریف نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد منصوبوں کو رفتار اور معیار
کے ساتھ مکمل کیا ہے۔
صوبائی وزراء ملک ندیم کامران ،منشاء4 اللہ بٹ، عائشہ غوث پاشا، چیف
سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل
اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔