div>جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نہ ایف سی
آر کو مانا ہے نہ مانیں گے، جبکہ اصلاحات کے نام پر بنائی گئی کمیٹی غیر
اصلاحی فیصلے کرنے جا رہی ہے۔
پشاور میں قبائل امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےجمعیت علمائے اسلام(ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا
کہ ہم آزاد قوم ہیں کسی کی غلامی نہیں مانتے، اور نہ ہی فرنگیوں کے قانون
کو۔ قبائل اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرینگے، جناح کنوینشن سنٹر میں
ہونےوالے کانفرنس میں تمام سیاسی قیادت نے قبائلیوں کے مطالبات کی تائید
کی تھی۔
جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کہ سرتاج عزیز نے دو سو لوگوں سے
ملاقات کر کے رپورٹ تیار کی ہے تاہم حکومت جو بھی فیصلہ کرے عمل قبائل کے
ووٹ دینے سے ہی ہوگا۔ قبائل کوسیاسی آزادی دی ہے مگر اپنے فیصلوں کا
اختیار نہیں ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ شام کے شہر حلب اور برما میں
مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ 23 دسمبر کو ان مظالم کے خلاف ملک گیر
احتجاج ہوگا۔