Dec 18, 2016 08:30 pm
views : 918
Location : PPP Media Cell, Bilawal House
Karachi- Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari Press Conference
کراچی،آصف علی زرداری23 دسمبر کو کراچی آئیں گے،بلاول بھٹو زرداری
div>پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی
وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر 23 دسمبر کو وطن واپس پہنچ
رہے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےچیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر اپنے
چار مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ ہم ہی پاکستان میں اصل اپوزیشن ہیں اورملک
میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، ہم پاناما اسکینڈل کی شفاف تحقیقات چاہتے
ہیں، پاناما لیکس پر ہماری قرارداد پر عمل درآمد کے بغیر ملک میں جمہوریت
نہیں آ سکتی ہم ہی ملک میں اصل اپوزیشن ہیں۔
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آصف
زرداری 23 دسمبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں، کراچی آمد پر ان کا شاندار
استقبال کیا جائے گا، اگر سابق صدر ہمارے ساتھ ہوں گے تو ہم پاناما لیکس کے
معاملے پرحکومت سے اپنے مطالبات منوا لیں گے۔
وزیر داخلہ کی جانب سے پاناما لیکس میں بے نظیر بھٹو کا نام ہونے سے متعلق
پوچھے گئے سوال پر چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں میری والدہ
کا نام نہیں ہے اور اگر کسی کو شک ہے تو آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر جا
کر اپنی تسلی کر سکتا ہے، میرے خاندان کے کسی فرد کا نام بھی پاناما لیکس
میں نہیں ہے بلکہ ملک کے وزیراعظم کا نام اس میں آیا ہے، اگر میرا نام بھی
شامل ہے تو مجھ سے بھی تحقیقات کی جائے۔