Dec 18, 2016 08:53 pm
views : 799
Location : Different Areas
Peshawar- Winter Seasons Starts, Citizens throng Landa Market
پشاور،سردی کی شد ت میں اضافہ ہوتے ہی پشاور کے لنڈا بازاروں میں رونقیں بڑھ گئیں، گرم ملبوسات کی مانگ میں اضافہ
div>سردی کی شد ت میں اضافہ ہوتے ہی پشاور کے لنڈا بازاروں میں رونقیں بڑھ
گئیں ہیں ۔دہشت نگری ، بورڈ بازار ریلوے پھاٹک ، اور دیگر لنڈا بازارون میں
خریداروں کا رش بڑھ گیا۔ گرم ملبوسات کی مانگ عروج پرہے۔
ملک کے بیشتر شہروں کی طرح صوبائی دارلحکومت پشاور میں بھی موسم سرد ہوتے
ہی شہریوں نے لنڈا بازاروں کا رخ کر لیا ۔ موسم تبدیل ہوتے ہی ہشتنگری اور
دیگر بازاروں کی رونقیں بحال ہوگئیں ۔
لنڈا بازار میں بھی گزشتہ سال کی نسبت اس سال گرم ملبوسات کی قیمیتوں میں
اضافہ کیا گیا ہے شہریوں کے مطابق لنڈا بازارمیں اشیاءمارکیٹ سے بہتر
کوالٹی کی مل جاتی ہے۔
لنڈا بازار کے دکانداروں کاکہنا ہے کہ زیادہ تر متوسط طبقے سے تعلق رکھنے
والے افراد ہی یہاں کا رخ کرتے ہیں کیونکہ دیگر بازاروں کےمقابلے میں یہاں
سویٹر اور جیکٹس نصف قیمت سے بھی کم میں مل جاتی ہے ۔
صوبائی دارلحکومت پشاور میں موسم سرد ہوتے ہی شہریوں نے لنڈا بازار کا رخ
کر لیا مگر قیمیتیں زیادہ ہونے کے باعث یہاں بھی انہیں مایوسی کا سامنا
کرنا پڑ رہا ہے۔