Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 18, 2016 08:54 pm views : 946

Location : Sindh Government Hospital

Karachi- Chikungunya virus Cases report in Malir
  • Urdu

کراچی ،پراسرار بیماری نے ملیر کو جکڑ لیا، محکمہ صحت بیماری کا تعین نہ کر سکا

div>کراچی کے علاقے ملیر میں پراسرار بیماری نے شہر یو ں  کو جکڑ لیا، ہسپتال مریضوں سے بھر گئےہیں، تیز بخار اور ہاتھ پاؤں مفلوج ہونے کے مسئلے کا شکار ہونے والوں کی تعداد سینکٹروں سے ہزاروں میں پہنچ گئی۔
 ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گندگی پر بیٹھنے والے مچھر اس بیماری کے پھیلاؤ کا باعث ہیں۔ محکمہ صحت سندھ ملیر میں پھیلی اس وائرل بیماری کا ہنوز تعین ہی نہیں کر سکا۔ ڈاکٹر مریضوں کو پیراسٹامول پر ٹرخانے لگے۔
کراچی کے ضلع ملیر میں پراسرار بیماری کی وباء پھیلنے سے روزانہ 1500 سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب تک اس بیماری کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔
سندھ گورنمنٹ ہسپتال کی ایمرجنسی ایسے مریضوں سے بھر گئی ہے جو اس پراسرار بیماری سے متاثر ہیں۔ حیرت انگیز طور پر محکمہ صحت سندھ اب تک یہ بھی پتہ نہیں لگا سکا کہ یہ کون سی بیماری ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق، بیماری ڈینگی وائرس سے ملتی جلتی ہے۔ تاہم بیماری کی تصدیق کے لئے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم پیر کے روز ہسپتال پہنچے گی۔
پراسرار بیماری سے متاثر ہو کر ملیر کے سندھ گورنمنٹ ہسپتال سعود آباد آنے والے مریض کہتے ہیں کہ تیز بخار اور جوڑوں میں درد سے ہاتھ پاؤں میں کام کرنے کی سکت نہیں رہتی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری مچھر کے کاٹنے سے ہو رہی ہے لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مچھروں سے بچاؤ کے ساتھ گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھیں۔
سندھ گورنمنٹ ہسپتال سعود آباد کراچی کی ایم ایس ڈاکٹر ریحانہ باجوہ نے بتایا کہ مچھر کے کاٹنے سے تیز بخار میں مبتلا مریض آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پراسرار وائرل بیماری کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی تاہم یونیسف کی ٹیم کل آئے گی اور اس بیماری کی تشخیص اور علاج میں معاونت فراہم کرے گی۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved