Dec 19, 2016 02:02 pm
views : 946
Location : PM Secretariat
Islamabad- PM Nawaz Sharif Chairs Meeting
اسلام آباد، توانائی منصوبوں کی تعمیر میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم نواز شریف
div>وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں دوہزار اٹھارہ تک بجلی کی
لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا اور دوہزار بائیس تک ملک میں وافر مقدار میں
بجلی ہوگی، جبکہ توانائی منصوبوں کی تعمیر میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں
کریں گے۔
توانائی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیئے وزیراعظم نوازشریف کی
زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا
تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے گزشتہ پندرہ برسوں میں توانائی کے منصوبوں پر
کوئی توجہ نہیں دی، تاہم ہم نے حکومت میں آتے ہی توانائی منصبوں کی تعمیر
شروع کی۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں توانائی کے شعبے میں کبھی
اتنی سرمایہ کاری نہیں ہوئی جتنی موجودہ حکومت کے دور میں کی گئی ہے۔
موجودہ سرمایہ کاری سے نہ صرف بجلی کی موجودہ کمی پوری ہوگی بلکہ مستقبل کی
ضروریات بھی پوری ہوگی۔
وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مارچ دوہزار اٹھارہ تک دس ہزارنو سو چھیانوے
میگاوٹ بجلی سسٹم میں داخل ہوجائے گی جس سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور دوہزار
بائیس تک وافر بجلی مہیا ہوگی۔
وزیر اعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ وہ جاری توانائی منصوبوں
پر پیش رفت کا خود جائزہ لے رہیں ہیں، جبکہ توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل
یقینی بنائے جائے گی۔