اسلام آباد،ہنر مند افرادی قوت پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے، صدر مملکت ممنون حسین
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہنر مند افرادی قوت پاکستان کا قیمتی سرمایہ
ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کیلئے ہمیں اپنے
نوجوانوں کو فنی اور تکنیکی صلاحیت سے آراستہ کرنا ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے
کہا کہ نوجوانوں میں امید کی کرن پیدا کرنے میں نیوٹیک اہم کردار ادا کر
رہا ہے۔حکومت نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا پروگرام شروع کیا جس کے تحت
پچیس ہزار نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرنے کے تیسرا مرحلہ مکمل ہوگیا
ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ ہنر مند نوجوان ملکی معیشت کے
استحکام کا باعث بنیں گے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ ہنر مند نوجوانوں کے
بین الصوبائی مقابلوں سے صحت مند فضاء قائم ہوگی۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ک نیو ٹیک
ہنر مند افرادی قوت اور صنعتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے۔ملک کے
صنعت کار اور تاجر نیو ٹیک سے تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو ترجیح دیں۔
اسلام آباد میں
نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹرینگ کمیشن کے زیر اہتمام قومی ہنر مقابلوں کے
کامیاب افراد میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے
ملک میں فنی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے صدر مملکت نے کہا کہ نیوٹیک کو
بلوچستان ،گوادر اور ملک کے ساحلی علاقوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔